میئر کراچی مرتضٰی وہاب کی سندھ سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والے افراد کو سندھی یومِ ثقافت کی دلی مبارکباد

میئر کراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے سندھ سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والے افراد کو سندھی یومِ ثقافت کی دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔سندھ کی ثقافت کا دن ہم آہنگی، محبت، اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے مزید کہا ہے کہ انڈس تہذیب پاکستان کی تاریخ اور تمدن کا ایک اہم حصہ ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے سندھی ٹوپی پہن کر عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ثقافت کے فروغ کے لیے ہر سطح پر کام کر رہے ہیں۔یہ دن ان افراد کا ہے جو سندھ کی شاندار ثقافت اور تہذیب کے وارث ہیں۔

جواب دیں

Back to top button