بلدیہ عظمیٰ کی جانب سے کراچی کے مختلف علاقوں میں 20 ترقیاتی سکیموں سے متعلق محکمہ انجینئرنگ نے ٹینڈرز اوپن کر دیئے ہیں۔ضلع غربی میں 8، کیماڑی میں 6، اور ضلع وسطی میں بھی 6 ترقیاتی سکیموں سے متعلق ٹینڈرز اوپن کئے گئے ہیں، جس کے تحت مومن آباد یو سی 2، 3 اور 6 میں سڑک مرمت کی جائے گی، اور سیوریج نظام درست کیا جائے گا۔
میٹروپولیٹن کی یو سی 8 کی سڑک پر پیور بلاک لگائے جائیں گے، اورنگی ٹاؤن کی یو سی 1، 3 ،7 اور 8 میں ترقیاتی کام کیے جائیں گے، ماڑی پور میں سڑکوں کی مرمت اور سیوریج سسٹم درست کیا جائے گا۔
بھٹہ ولیج یو سی 9 میں سیوریج کے نظام کو درست کیا جائے، جب کہ نیو کراچی اور نارتھ ناظم آباد کی یوسیز میں بھی ترقیاتی کام کیے جائیں گے