ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ٹھوکر انٹری پوائنٹ کا تفصیلی دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، ڈیزائن کنسلٹنٹ اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے ڈی جی ایل ڈی اے کو بریفنگ دی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ شہر کے اہم ترین داخلی و خارجی راستے کو خوبصورت اور کشادہ بنایا جا رہا ہے۔
موٹروے سے ٹھوکرکی جانب ایک طرف این جے بیرئیر اور دوسری طرف دلکش فینسنگ لگائی جا رہی ہے۔موٹروے سے ٹھوکر داخلی سائیڈ پر خوبصورت مونو منٹ اور بہتر سائینج شامل کی جا رہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ٹھوکر انٹری پوائنٹ کے ایک طرف اسفالٹ مکمل دوسری طرف مائلنگ کا کام کر لیا گیا ہے۔سڑک کی دوسری طرف اسفالٹ کا کام جلد مکمل کر لیا جائے گا۔فٹ پاتھ کے اوپر سولر لائٹس کی تنصیب مکمل، ریمپس کو خوبصورت بنایا جا رہا ہے۔پراجیکٹ ڈائریکٹر نے ڈی جی ایل ڈی اے کو ٹریفک دبا اور رش کی وجہ سے کام میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کام کے ساتھ ساتھ شہریوں کی سہولت کوبھی مدنظر رکھاجائے ۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ٹھوکر انٹر ی پوائنٹ کی مرمت ،بحالی ا ور بیوٹیفکیشن کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ ٹھوکر انٹری پوائنٹ شہر کا سب سے خوبصورت انٹری پوائنٹ بنے گا۔ صوبائی دارالحکومت کو لیوایبل سٹی بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ شہر کے اہم داخلی و خارجی راستے پر سڑک کی توسیع اور مرمت و بحالی سے شہریوں کو بڑی سہولت ملے گی۔ صوبائی دارالحکومت کے اہم داخلی و خارجی راستے کو کشادہ اور خوبصورت بنایا جا رہا ہے۔