محکمہ خزانہ سندھ نے بلدیاتی اداروں کو 7 ارب 19 کروڑ 98 لاکھ روپے کا او زیڈ ٹی شیئر جاری کر دیا ہے۔دسمبر کے شیئر کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق
میونسپل کارپوریشنز،میونسپل کمیٹیز اور ٹاؤن کمیٹیز کو 4 ارب 13 کروڑ روپے کا او زیڈ ٹی شیئر جاری کیا گیا ہے۔ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز جن میں کراچی،حیدر آباد،میر پور خاص،لاڑکانہ، شہید بے نظیر آباد اور سکھر شامل ہیں کے لئے 3 ارب 9 کروڑ 75 لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کی گئی ہے۔