وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کا اہم اجلاس،شہداء کے لئے فاتحہ خوانی

‏اجلاس میں کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری و ڈسٹرکٹ سائوتھ کے صدر جاوید ناگوری، پیپلز پارٹی خواتین ونگ کراچی کی صدر ڈاکٹر شاہدہ رحمانی، شہلا رضا، راجہ رزاق، محمد آصف خان، امان مسعود، شکیل چوہدری، نوید بھٹی، تمام اضلاع کے صدور و جنرل سیکرٹریز، ذیلی تنظیموں کے عہدیداران و دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس کے آغاز پر شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو، شہید میر مرتضی بھٹو اور شہید شاہنواز بھٹو کے ساتھ ساتھ تمام شہداء کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔اجلاس میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 17 ویں برسی پر گڑھی خدا بخش میں بی بی شہید کی برسی اور وہاں ہونے والے جلسے میں شرکت کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button