ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کے تحصیل سٹی، راوی اور شالیمار کے مختلف مقامات کے دورے،تجاوزات مافیا سے نرمی نہ برتی جائے، واضح ہدایات

ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے بند روڈ شیرا کوٹ، بھماں جھگیاں، رنگ روڈ سروس روڈ، محمود بوٹی رنگ روڈکے اطراف میں تجاوزات و صفائی ستھرائی و اقدامات کا جائزہ لیا اور ایم سی ایل کو تجاوزات کا خاتمہ فی الفور یقینی بنانے کی ہدایت کی.

شہر بھر میں بینرز، پینا فلیکسز، سٹریمرز و ہورڈنگز نظر نہیں آنے چاہیے، ایم او آر گاشف جلیل لاہور کو ہدایت کی. تجاوزات کے خاتمے کے لئے سٹاف کی کمی کی صورت میں سٹاف بڑھایا جائے. سی او ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا نے جانوروں کے انخلاء کے لئے مرحلہ وار آپریشن کی ہدایت کی. ڈی سی لاہور نے کہا کہ شہری آبادی میں کہیں بھی جانور موجود نہ ہوں. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے محمود بوٹی رنگ روڈ کے اطراف میں صفائی کا جائزہ لیا. صفائی کے ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار کیا. انہوں نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی حکام تمام تر پوائنٹس کی صفائی فی الفور کروائیں. بریفنگ میں بتایا گیا کہ فضلہ کو کافی حد تک کلئیر کر لیا گیا ہے ایل ڈبلیو ایم سی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں. ڈی سی لاہور نے کہا کہ صفائی اقدامات کو آئندہ کے لئے بھی برقرار رکھا جائے. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لئے تمام میسر وسائل بروئے کار لائے جائیں.

جواب دیں

Back to top button