کمشنر لاہور زید بن مقصود نے جاری انسداد پولیو مہم کے حوالے سے یونین کونسل 62 بیدیاں روڈ لدھڑ کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے فیلڈ انسداد پولیو ٹیموں کی فیلڈ کارکردگی کیلئے ریکارڈ رجسٹر و انسداد پولیو مائکروپلان کے مطابق ابتک کی انٹریز و حاضری شیٹ کو چیک کیا۔ انہوں نے شدید گرمی سے بچاؤ کیلئے فیلڈ ٹیموں کوضلعی انتظامیہ کی جانب سے مہیا کردہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔انہوں نے فیلڈ ٹیموں کے ہمراہ پولیو ویکسینز وائلز اور ان کے باکسز کے ٹمپریچر کو خصوصی طورپر چیک کیا۔ کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ جاری پولیو مہم میں لاہور میں 5 سال کی عمر تک کے 22 لاکھ 30ہزار134 بچوں کو پولیو قطرے پلانے کا ہدف ہے، 5825 موبائیل پولیو ٹیمز، 371فکسڈ ٹیمز متحرک ہیں اور 214ٹرانزٹ پوائنٹس کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔کمشنر لاہور نے والدین اور شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو فیلڈ ٹیمیں جانفشانی سے ہر دروازے پر دستک دے رہی ہیں، شہری اور والدین مکمل تعاون کریں، 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو قطرے پلوانا والدین کا فرض ہے۔ انہوں نے کہا ہے پولیو زندگی بھر کی معزوری ہے، زندگی بھر کے پولیو مرض سے نجات کے لئے دو پولیو قطرے ہر بچے کیلئے ضروری ہیں، اپنے بچوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، زندگی بھر کے پولیو مرض سے نجات بچوں کی نہیں والدین کی اولین ذمہ داری ہے۔
Read Next
2 گھنٹے ago
کمشنر راجہ جہانگیر انور کی زیر صدارت اہم اجلاس، ایف ڈی اے کے زیر اہتمام ترتیب دیئے گئے فیصل آباد ماسٹر پلان کے ڈرافٹ کا جائزہ
2 دن ago
ڈی سی لاہور محمد علی اعجاز کاضلع بھر کےصنعتی یونٹس کی انسپکشن کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم
2 دن ago
*کمشنر لاہورمریم خان کی زیر صدارت ڈویژنل اجلاس۔ عمارات سیفٹی سروے، بوائلرز، بیوٹیفکیشن و پارک بہتری کا جائزہ*
2 دن ago
*صوبہ بلوچستان کے زیر تربیت اسسٹنٹ کمشنرز کا لاہور کا دورہ۔ کمشنر لاہور مریم خان نے اے سی ز کو خوش آمدید کہا*
3 دن ago
*کمشنر لاہورمریم خان کا ڈویژنل دفتر کے موٹرسائکلز پر سیفٹی راڈز لگانے کا جائزہ*
Related Articles
ڈی سی آفس لاہور میں بسنت مرکزی کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم،فری سیفٹی راڈز کی تقسیم جاری ہے،کمشنر لاہور مریم خان
1 ہفتہ ago
ضلع لاہور کی حدود میں محفوظ بسنت کے حوالے سے موٹرسائیکلز پر مفت سیفٹی راڈز لگانے کی مہم کا افتتاح
1 ہفتہ ago




