*کمشنر لاہور زید بن مقصود کا ہلوکی میں قائم مویشی منڈی کا دورہ*

کمشنر لاہور زید بن مقصود نے مویشی منڈیوں میں انتظامات کے جائزہ کے حوالے سے ہلوکی میں قائم مویشی منڈی کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے منڈی میں قائم لائیو سٹاک، ایل ڈبلیو ایم سی، ریسکیو و دیگر کیمپس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اے سی واہگہ نے انتظامات بارے بریفنگ دی۔ کمشنر لاہور نے حکومتی ہدایات کیمطابق شہریوں، بیوپاریوں اور قربانی کے جانوروں کیلئے سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے منڈیوں میں ٹینٹس، بجلی، پانی، واش رومز، پینے کے پانی ودیگر سہولیات دستیابی کا جائزہ لیا اور منڈی میں موجود جانور مالکان سے سہولیات فراہمی بارے بھی دریافت کیا۔ کمشنر لاہور نے منڈیوں میں خصوصی طور پر لائیو سٹاک کیمپس سے سپرے کا ڈیٹا، ادویات کی دستیابی، ادویات کی ایکسپائری اور تعینات عملہ کی حاضری کو چیک کیا۔

کمشنر لاہور نے انتظامیہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیر قانونی باڑوں کی حوصلہ شکنی کیلئے سخت ایکشن لیا جائے اور زیرو ٹالرنس رکھیں۔کمشنر لاہور زید بن مقصود نے یوم تکبیر کے موقع پر پاکستانی قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یوم تکبیر پاکستانی قوم کا فخر ہے اور پاکستان کے عالمی صفوں میں خودداری کے ساتھ کھڑے ہونے کا پیغام ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوم تکبیر کا مطلب واضح ہے، پاکستان ایک پرامن ایٹمی طاقت ہے اور اس طاقت کا حصول و قیام خودمختاری وسلامتی کیلئے ہے، ہماری افواج و سائسندانوں نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا قومی سلامتی پر کوئی حرف نہیں آنے دیا جائیگا۔ کمشنر لاہور نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ یوم تکبیر پاکستان کا سنگ میل ہے اور ریاست، حکومت، افواج اور قابل فخر پاکستان سائنسدانوں اور قوم کے یکجا ہونے کا انعام ہے، یوم تکبیر خود مختاری و جہد مسلسل اور مقصد کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے ہمہ وقت تیار رہنے کا نصب العین ہے، اتحاد و محنت شب و روز سے معاشی استحکام کی منزل بھی جلد حاصل کرینگے۔

جواب دیں

Back to top button