وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت ”نیو پشاور ویلی“ منصوبے بارے اجلاس،منصوبہ پر کام تیز کرنے کی ہدایت

وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت ”نیو پشاور ویلی“ منصوبے بارے اجلاس منعقدہوا. اجلاس کو منصوبے کی لوکیشن، مجوزہ رسائی سڑکوں، ماسٹر پلان، زمین کے حصول اور دیگر پہلوﺅں پر پیشرفت سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں منصوبے پر پیشرفت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کا بھی تفصیلی جائزہ اور رکاوٹوں کو ترجیحی بنیادوں پر دور کرنے کے لئے متعلقہ محکموں کو ذمہ داریاں تفویض کی گئیں۔

وزیراعلٰی نے منصوبے کے ماسٹر پلان کو مزید بہتر اور دور جدید کی رہائشی ضروریات سے ہم آہنگ بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صحت، تعلیم سمیت تمام سماجی خدمات کی سہولیات مرکزی پوائنٹ پر ہونی چاہئیں جہاں چاروں اطراف سے آبادی کو یکساں اور آسان رسائی ہو۔ وزیراعلٰی نے منصوبے کیلئے زمین کے حصول کا عمل تیز کرنے اور مجوزہ ہاوسنگ اسکیم کے رابطہ سڑک پر فوری طور پر کام شروع کرنے کی ہدایت کی۔ منصوبے پر عمل درآمد کی مانیٹرنگ کیلئے ماہرین پر مشتمل کمیٹی بنانے کی بھی ہدایت کی۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پشاور صوبے کا مرکز ہے بڑھتی آبادی کے پیش نظر نیو پشاور ویلی منصوبہ بڑی اہمیت کا حامل ہے، یہ منصوبہ پیسے کمانے کیلئے نہیں بلکہ لوگوں کو سہولت دینے کیلئے شروع کیا گیا ہے، نیو پشاور ویلی حکومت کے ترجیحی منصوبوں میں شامل ہے اسکی تیز رفتار تکمیل کیلئے تمام حکام کو اپنی ذمہ داریاں بروقت پوری کرنا ہوں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button