بلدیہ عظمٰی کراچی کی طرف سےفرائض کی ادائیگی میں غفلت برتنے والوں کے خلاف کارروائی تیز کردی گئی۔
کراچی کے میئر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی واضح ہدایت کے بعد فرائض کی ادائیگی میں ناکامی کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر انسداد تجاوزات سہیل رانا صدیقی کو نااہلی کے باعث معطل کر دیا گیا ہے۔