ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کا جی ٹی روڈ، ونڈالہ روڈ ولطیف چوک کے اطراف میں صفائی اقدامات کا جائزہ،تجاوزات کی نشاندہی پر اظہارِ ناراضگی

ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے جی ٹی روڈ، ونڈالہ روڈ ولطیف چوک کے اطراف میں صفائی اقدامات کا جائزہ لیا اور ایل ڈبلیو ایم سی حکام سے صفائی انتظامات اور میکانزم پر تفصیلی گفتگو کی. ڈی سی لاہور نے کہا کہ صفائی ستھرائی کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں اور مین شاہراہوں، کھلے پلاٹس، پارکس، گلی و محلوں سمیت مارکیٹ میں صفائی اقدامات میں تیزی لائی جائے، ڈی سی لاہور نے واضح ہدایات کی کہ کسی بھی مقام پر گندگی کے ڈھیر نہ رہنے دئیے جائیں اور کوڑا کرکٹ کوڑا دان میں ہی ڈالیں عوام الناس میں شعور بیدار کیا جائے. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے راوی پل میں جھگیوں کے انخلاء کے لئے آپریشن کا بھی معائنہ کیا. انہوں نے کہا کہ جھگیوں کے مکمل انخلاء کے بعد صفائی اقدامات کو بہتر بنایا جائے. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کشمیر پارک کی بحالی کا بھی جائزہ لیا اور اسسٹنٹ کمشنر راوی زون کی کاوشوں کو سراہا. ڈی سی لاہور نے کہا کہ پی ایچ اے پارکس کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لئے صفائی کے بہترین انتظامات کریں. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے تجاوزات کی نشاندہی پر ناراضگی کا اظہار کیا. انہوں نے کہا کہ تجاوزات کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے اور بینرز و سٹیمرز فی الفور ہٹائے جائیں، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر لاہور شہر کے حسن کو اجاگر کیا جا رہا ہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button