ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسٰی رضا کی قیادت میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے ڈومیسائل کا حصول آسان ترین کر دیا ہے. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی رائے بابر نے تحصیل سٹی میں ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے اجراء کے لئے ترامیم کی. عوامی خدمات کو بہتر بنانے اور ایجنٹ مافیا کے کردار کو ختم کرنے کے لئے ڈومیسائل دستاویز میں ترامیم کی گئی. پہلے فیز میں یہ ترامیم صرف تحصیل سٹی کے درخواست دہندگان پر نافذ ہوں گی. پی فارم اور نوٹری پبلک ٹکٹ کی شرائط کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کی فائل جمع کروانے کے لئے ختم کر دیا گیا ہے. درخواست دہندگان کو خدمت مرکز کے سسٹم سے ہی پی فارم جاری کر دیا جائے گا اور بیان حلفی لف کرنے کی شرط ختم، ای خدمت مرکز سے ہی جاری شدہ کمپیوٹرائزڈ فارم پر بیان حلفی لیا جائے گا. ڈی سی لاہور نے کہا کہ فائل جمع کرواتے وقت تصاویر لف کرنے کی شرط کو ختم کر دیا گیا ہے اور ای خدمت مرکز میں پراسس کے وقت لی جانے والی تصویر ہی ریکارڈ کے لئے استعمال کی جائے گی اور شناختی کارڈ پر دوہرا پتہ رکھنے والے درخواست گزار کے لئے این او سی لف کرنے کی شرط کو بھی ختم کر دیا گیا ہے. صوبہ پنجاب کی حدود سے باہر شناختی کارڈ پر دوہرا پتہ ہونے کی صورت میں اپنے متعلقہ ضلع کا این او سی لف کرنا لازمی ہے. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ عوام الناس کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کی کاوشیں جاری ہیں
Read Next
7 گھنٹے ago
*ایم ڈی کیٹ امتحانی مراکز کی حدود میں دفعہ 144نافذ ہے۔غیر متعقلہ اشخاص کا داخلہ بند ہے۔کمشنر لاہور*
1 دن ago
*ڈی سی ز اور اے سی ز براہ راست پٹرول پمپس سے جاری سبسڈی کو مانیٹر کررہے ہیں۔کمشنر لاہور*
4 دن ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کا انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے داتا گنج بخش زون کے مختلف علاقوں کا دورہ
5 دن ago
*کمشنر لاہورکی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی اجلاس،واسا،ایم سی ایل،بورڈ آف ریونیو ترقیاتی سکیموں کا جائزہ و منظوری۔*
1 ہفتہ ago
*لاہور میں 12تا 14مارچ 2027تین دن بسنت کی اجازت ہوگی۔مینوفیکچررز رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے۔اجازت نامے لازمی ہیں۔کمشنر لاہور*
Related Articles
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کے ہمراہ کا لاہور جنرل ہسپتال کا دورہ*
1 ہفتہ ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ٹی ایچ کیو ہسپتال سانگلہ ہل۔ ڈسپوزل اسٹیشن سانگلہ ہل کا دورہ۔*
2 ہفتے ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا مریم آباد کا دورہ۔ سالانہ زیارت مقدسہ مریم 4تا6ستمبر مرکزی تقریبات جاری*
2 ہفتے ago


