میئرحیدرآباد کاشف علی شورو نے غیر قانونی انکروچمنٹ کے حوالے سے مئیر سیکریٹریٹ میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔ میئرحیدرآباد کاشف علی شورو نے کہا کہ غیر قانونی انکروچمنٹ حیدرآباد شہر کے لئے ایک بہت بڑا مسئلہ ہے۔ اس اجلاس میں ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین، ایس ایس پی حیدرآباد فرخ لنجھار،میونسپل کمشنر ظہور احمد لکھن، ٹاون چئیرمینز اور ٹی ایم سیز شریک ہوئے۔ میئرحیدرآباد کاشف علی شورو نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ غیر قانونی انکروچمنٹ کے اہم مسئلے پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیکر سب کے تعاون سے اس غیر قانونی انکروچمنٹ کو ختم کیا جا سکے۔ میئرحیدرآباد کاشف علی شورو نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر، ٹاون چئیرمینز اور ٹی ایم سیزکو غیر قانونی انکروچمنٹ کو آپس کے تعاون سے ختم کیا جا سکتا ہے۔
مئیر حیدرآباد نے کہا کہ کسی بھی بڑے حادثے کے رونما ہونے پر فائر بریگیڈ سروس، ایمبولینس سروسز جیسے اہم موقع پر غیر قانونی انکروچمنٹ ہونے کی وجہ سے حادثات پر برقت ریسکیونہیں کیا جا سکتا۔ میئرحیدرآباد کاشف علی شورو نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین نے بہت کام کیا ہے اور انہیں بہت پریشانی بھی ہوئی ہے مگر غیر قانونی انکروچمنٹ جسیے اہم مسئلے پر ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین کے اقدامات قابل تحسین ہے۔
میئرحیدرآباد کاشف علی شورو نے کہا کہ ہم نا صرف غیر قانونی انکروچمنٹ ختم کرنے کے لئے مکمل تعاون کے لئے تیار ہیں بلکہ اس اہم موزوں پرغیر قانونی انکروچمنٹ کے حوالے سے چار رکنی کمیٹی قائم کی جائے جس میں اسسٹنٹ کمشنر، ایک فوکل پرسن، ٹاون چئیرمینز اور پولیس کے ڈی ایس پی کو کمیٹی کا ممبر بنایا جائے۔
ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن نے کہا کہ ان غیر قانونی انکروچمنٹ اور غیر قانونی پارکنگ اور ایسے اہم 30 پوائنٹس ہیں جنہیں ختم کیا جانا بہت ضروری ہے۔ ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن نے کہا کہ ہم نے غیر قانونی انکروچمنٹ کے خلاف تین آپریشن کئے مگر دوسرے دن انہیں جگہوں پر دوبارہ قابضین نے قبضہ کیا۔ ایسی غیر قانونی انکروچمنٹ کے خلاف سخت قانونی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ میونسپل کمشنر ظہور احمد لکھن نے کہا کہ حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کا عملہ روزانہ کی بنیاد پر غیر قانونی انکروچمنٹ اور غیر قانونی پارکنگ کے خلاف کاروائیوں میں مصروف ہے۔ اورہم ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کے لئے ہر وقت تیار ہیں۔ ایس ایس پی حیدرآباد فرخ لنجھارنے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کیا ہے اور ہمارا مکمل تعاون ہر وقت آپ کے ساتھ جاری رہیگا۔ جو لوگ غیر قانونی انکروچمنٹ کے حوالے سے لاء اینڈ آرڈر کا مسئلہ اور قانون کو ہاتھ میں لینگے ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی۔