وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی بیجنگ میں نیشنل پیپلز کانگرس سٹینڈنگ کمیٹی کے وائس چیئرمین لی ہانگ زونگ سے ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے بیجنگ میں نیشنل پیپلز کانگرس سٹینڈنگ کمیٹی کے وائس چیئرمین لی ہانگ زونگ سے ملاقات کی۔لی ہانگ زونگ کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کی سینٹر ل کمیٹی کے پولیٹکل بیورو کے رکن بھی ہیں۔

ملاقات میں پاک چائنہ سٹرٹیجک پارٹنر شپ کو مزید مستحکم کرنے کے عزم پر اتفاق کیاگیا۔مسٹرلی ہانگ نے پاک چین تعلقات کے فروغ کے وزیر اعلیٰ مریم نواز کی فیملی کمٹمنٹ کو سراہا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اپنے حالیہ دورہ چین کوپولیٹکل لیڈر زکی ینگ جنریشن کیلئے دوستی کی شمع قرار دیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ چین کے تجربات اورمشاہدات سے فائدہ اٹھا کر پنجاب کی گورننس میں بہتری لانا چاہتے ہیں۔دورہ چین میرا باقاعدہ پہلا سرکاری وزٹ ہے۔میرا دورہ چین کے ساتھ برادرانہ تعلقات کے استحکام کی عملی کاوش کا مظہر ہیں۔لی ہانگ زونگ نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف اوران کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ لی ہانگ زونگ نے کہا کہ چینی قیادت پاک چائنہ کوریڈورکے منصوبے کو مزید بہتر بنا کر باہمی تعلقات کو عروج پرلے جانا چاہتی ہے۔چائنہ کے گورننس سسٹم، جیو پولیٹیکل امور، ڈویلپمنٹ اورکلچر کے امور پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی بصیرت قابل تحسین ہے۔وزیراعلی پنجاب جیسی متحرک ویژنری شخصیت سے ملنا اعزاز سمجھتا ہوں۔پنجاب کے عوام کی خدمت کے لئے وزیراعلیٰ کا ویژن قابل تحسین ہیں۔ مسٹر لی ہانگ زونگ نے پاک چائنہ باہمی تعلقات کے فروغ کیلئے وزیراعلی مریم نوازشریف کی کا وشوں کو بھی سراہا۔ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کے فروغ اور استحکام کیلئے اقدامات پر اتفاق کیاگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button