تمام ادارے شہر کی بہتری اور ترقی کے لئے ایک پیج پر ہونے چاہئیں،صدر کے علاقے کو اصل حالت میں بحال کیا جائے گا،مرتضٰی وہاب

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کمشنر کراچی حسن نقوی اور دیگر افسران کے ساتھ کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کمشنر کراچی کے ہمراہ ایمپریس مارکیٹ، جہانگیرپارک،پارکنگ پلازہ، کے ایم سی ڈسپنسری، صدر، ٹاور،فریئر ہال کے قریب پرانا امریکی قونصلیٹ، سندھ وائلڈ لائف میوزیم کی عمارت، کراچی پریس کلب کے اطراف کی سڑکوں دورہ کیا۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے اس موقع پر کہا کہ

تمام ادارے شہر کی بہتری اور ترقی کے لئے ایک پیج پر ہونے چاہئیں۔ صدر کے علاقے کو اصل حالت میں بحال کیا جائے گا۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور کمشنر کراچی حسن نقوی نے شجر کاری مہم کے سلسلے میں پی آئی ڈی سی پر پودا لگایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button