پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 24-2023کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 52 ویں اجلاس میں مختلف سیکٹر زکی 3ترقیاتی سکیموں کے لیے مجموعی طور پر 44ارب 68کروڑ 18لاکھ 95 ہزار روپے فنڈز کی منظوری دی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے کی۔صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں سرگودھا میں نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے قیام کیلئے 9ارب 86کروڑ 60لاکھ 4ہزار روپے، راولپنڈی میں کچہری چوک کی تعمیر و کشادگی کیلئے 1ارب 81کروڑ 88لاکھ 91ہزار روپے اور راولپنڈی رنگ روڈ R3کی تعمیر کیلئے 32ارب 99کروڑ 70لاکھ روپے شامل ہیں۔ اجلاس میں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر آصف طفیل, چیف اکانومسٹ ناصر اقبال ملک سمیت متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز، اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔
Read Next
2 دن ago
PDWP Approves Four Development Project Worth Over Rs. 56 billion
2 دن ago
پی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں 56ارب روپے کے فنڈز منظور،راولپنڈی رنگ روڈ کی تعمیر کیلئے 47 ارب کی منظوری
3 دن ago
Chairman P&D Board’s Meeting with World Bank Scoping Mission on the “Connected Punjab” Program
4 دن ago
Departmental Promotion Committee (DPC) Meeting at P&D Board
5 دن ago






