کمشنر لاہور زید بن مقصود کی ایل ڈی اے دفتر آمد،ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی بریفنگ

کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دفتر جوہر ٹاؤن کا دورہ کیا۔ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کمشنر لاہور کا استقبال کیا اور انہیں ایل ڈی اے آفس آمد پر خوش آمدید کہا۔کمشنر لاہور زید بن مقصود کو ایل ڈی اے کی ورکنگ، جاری و مجوذہ ترقیاتی منصوبوں کے بارے بریفنگ دی گئی۔کمشنر لاہور زید بن مقصود کو ہاؤسنگ، ٹاؤن پلاننگ، میٹرو پولیٹن پلاننگ سمیت تمام ونگز بارے بریفنگ دی گئی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے بتایا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق ایل ڈی اے کو جدید رجحانات پر منتقل کر رہے ہیں۔ریکارڈ کی سفٹنگ، ری ویمپنگ اور پیر لیس آرگنائزیشن بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ کمشنر لاہور ڈویژن نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت لاہور کو لیوایبل سٹی بنانے اور انسداد سموگ کیلئے تمام اداروں کو مل کر کام کرنا ہے۔ون ونڈو سیل کو اوپن کرنا اچھا فیصلہ ہے۔شہریوں کو ریلیف ہی اصل سروس ہے۔کمشنر لاہور زید بن مقصود نے کہا کہ شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کو بروقت مکمل کیا جائے۔ بعدازاں کمشنر لاہور زید بن مقصود نے ایل ڈی اے ون ونڈو سیل کا بھی دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ون ونڈوسیل کی ورکنگ اور ری ویمپنگ بارے بریفنگ دی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ون ونڈوسیل پر جاری ریفارمز بارے بریفنگ دی۔اس موقع پر چیف انجینئرز ایل ڈی اے، چیف انجینئر ٹیپا، ایڈیشنل ڈی جیز، چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ، چیف ٹاؤن پلانرز، ڈائریکٹر ایڈمن اور متعلقہ افسران موجود تھے۔

جواب دیں

Back to top button