سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ آسیہ گُل نے اجلاس کی صدارت کی اور پنجاب بھر میں چائلڈ رجسٹریشن کے حوالے سے درپیش چیلنجز کا جائزہ لیا ۔چائلڈ رجسٹریشن کی شرح سو فیصد یقینی بنانے کے لیے ہموار اور مؤثر نظام متعارف کروایا جائے گا۔سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ
آن لائن برتھ رجسٹریشن کا حصول ہر شہری تک آسان بنایا جائے گا۔آسیہ گل

اجلاس میں محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ،ایجوکیشن اور یونیسیف کا نمائندہ ورکنگ گروپ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ آئندہ اجلاس میں ڈی جی لوکل گورنمنٹ کو پنجاب بھر میں برتھ رجسٹریشن کے اندراج کا ڈیٹا بھی پیش کرنے کی ہدایت کی گئی
ڈی جی لوکل گورنمنٹ، ڈی جی پی آئی ٹی بی ساجد لطیف، ڈپٹی ڈائریکٹر نادرہ رضوان علی بھٹی، یاسر سعید ڈائریکٹر آپریشنز ،نمائندہ نیشنل کمیشن آف چلڈرن رائٹس،ڈپٹی سیکرٹری ریگولیشنز لوکل گورنمنٹ ارسلان علی ،ڈپٹی ڈائریکٹر کمیونٹی ڈویلپمنٹ شہزاد اکرم نمائندہ ڈی جی ہیلتھ اور سیکشن آفیسر ریگولیشنز زوہیب کی شرکت






