جرگے میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان اور کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل امتیاز حسین گیلانی اور علاقے کے عمائدین اور علماء شرکت کی۔
علماء کرام نے امن اور علاقے کی ترقی کیلئے پاک فوج کا مکمل ساتھ دینے کا اعلان کیا۔شرکاء نے پاک فوج اور سیکورٹی فورسز اور انکے شہداء کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
علماء اور علاقے کے عمائدین نے علاقے میں تعلیم ، صحت خصوصاً بچیوں کی تعلیم کے حوالے سے کی جانے والی کاوشوں پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔