وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے 6 میگاواٹ کارگاہ پاور پروجیکٹ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صوبائی کو اقتدار سنبھالنے کے بعد سب سے بڑا چیلنج گلگت بلتستان میں درپیش بجلی بحران تھا، خصوصاً گلگت، سکردو، چلاس اور ہنزہ کے علاقے میں بجلی کا بحران بہت زیادہ ہے جس کی بڑی وجہ گزشتہ دس سالوں میں بجلی کے منصوبے مکمل نہ ہونے کی وجہ سے اضافی بجلی سسٹم میں شامل نہیں ہوئی۔ ہم نے ترجیحی بنیادوں پر جن پاور منصوبوں کی ریویجن درکار تھی ان کو ریوائز کیا جس کی وجہ سے زیر التواء منصوبے مکمل ہورہے ہیں۔ پاور پروجیکٹس ٹارگٹ کرکے وسائل کی فراہمی کو یقینی بنایا۔ نلتر 16میگاواٹ پاور پروجیکٹ کا منصوبے پر ٹینڈر ہونے کے بعد کئی سالوں سے کام شروع نہیں ہوا تھا، ہم نے متعلقہ کمپنی کو مجبور کیا جس کی وجہ سے 16میگاواٹ پاور پروجیکٹ نلتر پر کام تیزی سے جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تمام پاور پروجیکٹس کا ٹائم لائنز کا تعین کیا گیا ہے ان ٹائم لائنز کے مطابق منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنایا جارہاہے۔ وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے گلگت بلتستان کیلئے 100میگاواٹ سولر پاور پروجیکٹ کا اعلان کیاگیا ہے جس کو ایک سال کی مدت میں عملی جامہ پہنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ کارگاہ 6میگاواٹ پاور پروجیکٹ کی تکمیل سے گلگت کیلئے اضافی 6 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہورہی ہے جو خوش آئند ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے والے ٹھیکیداروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ گلگت بلتستان کے مفاد عامہ کے منصوبوں کے معیار اور رفتار کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر کارگاہ 6 میگاواٹ پاور پروجیکٹ کا افتتاح کیا۔ محکمہ برقیات کی جانب سے اس منصوبے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
Read Next
2 دن ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے شیرقلعہ میں ایک میگاواٹ پاور پروجیکٹ کا افتتاح کردیا
2 دن ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے شگر، کھرمنگ، روندو، یاسین، گوریکوٹ، داریل اور تانگیر کے 30بیڈ ہسپتالوں کی تاخیر کا نوٹس لے لیا
3 دن ago
ترقیاتی بجٹ کا معاشی اصولوں کے مطابق 100 فیصد استعمال یقینی بنایا جائے،وزیر اعلٰی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان
4 دن ago
گلگت بلتستان میں ثانوی تعلیمی بورڈ کے قیام کیلئے سفارشات تیار کرکے کابینہ اجلاس میں پیش کریں،وزیر اعلٰی حاجی گلبر خان
5 دن ago