ہیلتھ سٹیئرنگ کمیٹی کے 17ویں اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہاکہ شگر، کھرمنگ، روندو، یاسین، گوریکوٹ، داریل اور تانگیر کے 30بیڈ ہسپتالوں کو مکمل فعال بنانے کیلئے محکمہ صحت کو جامع سفارشات (پی سی ون) تیار کرنے کے احکامات دیئے گئے تھے جس میں تاخیر ہورہی ہے۔ آئندہ ایک ہفتے میں ان 30بیڈ ہسپتالوں کو مکمل فعال بنانے کیلئے حتمی سفارشات جلد تیار کریں اور ان سفارشات پر تفصیلی بریفنگ دی جائے۔وزیر اعلیٰ نے 250بیڈ ہسپتال سکردو او رپی ایچ کیو ہسپتال گلگت میں جاری ترقیاتی کام پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد پی ایچ کیو ہسپتال کے تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کیلئے خود دورہ کریں گے۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر صوبائی سیکریٹری صحت کو ہدایت کی کہ ڈاکٹروں کی ٹرانسفر پوسٹنگ پالیسی کو حتمی شکل دے کر آئندہ کابینہ اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کریں۔ صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے صوبائی حکومت ہر ممکن اقدامات کررہی ہے اور ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے چلاس 300بیڈ ہسپتال کے پی سی ون کو 30جنوری 2025 تک مکمل کرنے اور میڈیکل و نرسنگ کالج کے پی سی ون کو15جنوری2025 تک حتمی شکل دینے کے احکامات دیئے۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ سرکاری ملازمین کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے صوبائی حکومت نے تمام سرکاری ملازمین کے انشورنس کافیصلہ کیا ہے اس حوالے سے سیکریٹری صحت اور سیکریٹری سروسز آئندہ کابینہ اجلاس میں پالیسی تیار کرکے منظوری کیلئے پیش کریں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ بلتستان میں کینسر کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے کینسر کے مریضوں کابنیادی علاج کیلئے آر ایچ کیو ہسپتال سکردو میں کینسر یونٹ کا قیام عمل میں لایا گیاہے اس یونٹ کو ہیلتھ انڈومنٹ فنڈ سے منسلک کرنے کیلئے کمیٹی سفارشات تیار کرکے آئندہ اجلاس میں پیش کریں۔وزیر اعلیٰ نے سوست ہنزہ اور نگر کے ہسپتالوں کو بھی فعال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ان ہسپتالوں کیلئے درکار ضروری سٹاف کو ایس پی ایس کے تحت بھرتی کرنے کیلئے سفارشات تیارکی جائے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبے کے ضلعی ہیڈکوارٹرز، ریجنل ہسپتالوں اور صوبائی ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ایمرجنسی کو فری کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے، جس پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے سیکریٹری صحت اقدامات کریں۔ وزیر اعلیٰ نے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی خریداری اور ترسیل کے عمل میں تاخیر کی وجہ سے ہسپتالوں میں ادویات کی عدم دستیابی کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی سیکریٹری صحت کو ہدایت کی کہ سرکاری ہسپتالوں کیلئے ادویات کی خریداری اور سپلائی کے عمل کا ازسر نو جائزہ لے کر بروقت ادویات کی سپلائی یقینی بنانے کیلئے پالیسی تیار کریں۔
Read Next
2 دن ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے شیرقلعہ میں ایک میگاواٹ پاور پروجیکٹ کا افتتاح کردیا
3 دن ago
ترقیاتی بجٹ کا معاشی اصولوں کے مطابق 100 فیصد استعمال یقینی بنایا جائے،وزیر اعلٰی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان
3 دن ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے 6 میگاواٹ کارگاہ پاور پروجیکٹ کا افتتاح کر دیا،میڈیا سے گفتگو
4 دن ago
گلگت بلتستان میں ثانوی تعلیمی بورڈ کے قیام کیلئے سفارشات تیار کرکے کابینہ اجلاس میں پیش کریں،وزیر اعلٰی حاجی گلبر خان
5 دن ago