وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے شیرقلعہ میں ایک میگاواٹ پاور پروجیکٹ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت زبانی دعوؤں کے بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔ جلد غذر کا تفصیلی دورہ کرکے عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے ہدایات دوں گا۔ ہماری حکومت نے بجلی کے منصوبوں کو ٹارگٹ کرکے ٹائم لائنز کا تعین کیا اور ان منصوبوں کی ہنگامی بنیادوں پر تکمیل کو یقینی بنارہے ہیں۔ پاور کے اے ڈی پی منصوبوں کے علاوہ پی ایس ڈی پی منصوبوں پر بھی کام شروع ہورہا ہے جس سے گلگت بلتستان سے لوڈشیڈنگ کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہوگا۔ شارٹ ٹرم پالیسی کے تحت وزیر اعظم پاکستان کے اعلان کردہ 100 میگاواٹ سولر پاور پروجیکٹ کو جلد عملی جامہ پہنایا جارہاہے۔ مفاد عامہ کے مختلف منصوبوں کے پی سی فورز وفاقی حکومت کے پاس منظوری کے منتظر ہیں۔ ہم نے وفاقی حکومت سے سفارش کی ہے کہ ان پی سی فورزکی منظوری دی جائے تاکہ تعمیر ہونے والے منصوبوں سے عوام مستفید ہوسکے۔ صحت، بجلی اور تعلیم کے جو منصوبے مکمل ہوئے ہیں ان کو فوری طور پر فعال بنانے کیلئے ایس پی ایس کے تحت ضروری سٹاف کی بھرتیوں کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بہت جلد غذر کا تفصیلی دورہ کروں گا۔ شیرقلعہ سے پاور ہاؤس تک روڈ کا منصوبہ آئندہ سال کے اے ڈی پی میں شامل کیا جائے گا۔شیرقلعہ 10 بیڈ ہسپتال کو فعال بنانے کیلئے ضروری سٹاف کی بھرتیاں ایس پی ایس کے تحت کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے شیرقلعہ ایک میگاواٹ پاور پروجیکٹ کا افتتاح کیا اور محکمہ برقیات کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو منصوبے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
Read Next
2 دن ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے شگر، کھرمنگ، روندو، یاسین، گوریکوٹ، داریل اور تانگیر کے 30بیڈ ہسپتالوں کی تاخیر کا نوٹس لے لیا
3 دن ago
ترقیاتی بجٹ کا معاشی اصولوں کے مطابق 100 فیصد استعمال یقینی بنایا جائے،وزیر اعلٰی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان
3 دن ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے 6 میگاواٹ کارگاہ پاور پروجیکٹ کا افتتاح کر دیا،میڈیا سے گفتگو
4 دن ago
گلگت بلتستان میں ثانوی تعلیمی بورڈ کے قیام کیلئے سفارشات تیار کرکے کابینہ اجلاس میں پیش کریں،وزیر اعلٰی حاجی گلبر خان
5 دن ago