نئے سال کے آغاز پر میئر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے نااہل حکام کے لیے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے دروازے بند کر دیئے ۔

میئر نے ڈپٹی ڈائریکٹر کچی آبادی محمد احمد کو معطل کر دیا اور شہریوں اور مکینوں کی شکایت پر تحقیقات کا حکم دیا۔ عوام کو سہولت اور شکایات کے ادراک کے لیے میئر کارپوریشن کے معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں ،اور اس ہفتے میں یہ دوسری معطلی ہے۔






