بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کے دکھ درد کا احساس کرنے پر سیکریٹری بلدیات خیبرپختونخوا سردار ثاقب رضا اسلم کو خراج تحسین

پشاور(بلدیات ٹائمز) بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کے دکھ درد کو سمجھنے والے پہلے سیکریٹری بلدیات کا آنا بلدیاتی اداروں، بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کے لئے بار آور ثابت ہونا شروع ہو گیا۔ باخبر ذرائع کے مطابق گزشتہ روز لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ ہوئی جس کی صدارت سیکریٹری بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا سردار ثاقب رضا اسلم نے کی۔میٹنگ کا اہم ایجنڈا بلدیاتی اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی بروقت ادائیگی اور ملازمین کی مشکلات میں کمی لانا تھا۔اس موقع پر صوبائی سیکریٹری لوکل گورنمنٹ نے میٹنگ کے حاضرین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز بھی ہماری طرح کے انسان ہیں اور ان کی مشکلات میں کمی لانا اور بلدیاتی اداروں کی مضبوطی کے لئے کام کرنا ہمارا اولین فرض ہے۔انہوں نے اس موقع پر محکمہ بلدیات کے اعلیٰ حکام بشمول لوکل کونسل بورڈ کے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ لوکل کونسل بورڈ کے حکام فوری طور پر اس سلسلہ میں وزیر اعلیٰ کے لئے مکمل سمری تیار کر کے پیش کریں اور محکمہ مالیات کے کنسلٹنٹ حمید الرحمان کو ہدایت دی کہ جب تک وزیر اعلیٰ کی طرف سے باقاعدہ سمری کی منظوری عمل میں نہیں آتی تب تک فنانس ڈیپارٹمنٹ بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی یقینی بنانے کے لئے گرانٹ کا اجراء بروقت یقینی بنائے۔اس موقع پر سیکریٹری بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا کی معاونت کے لئے ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ عبدالعادی، سیکریٹری لوکل کونسل بورڈ وحید الرحمان ، ڈپٹی سیکریٹری فنانس اور سینئر اکاؤنٹ افیسر LCB عرفان خان اور سیکشن افیسر بجٹ وزیر محمد موجود تھے جب کہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کی نمائندگی کنسلٹنٹ حمید الرحمان نے کی۔سیکریٹری لوکل گورنمنٹ نے اس موقع پر سختی سے ہدایات جاری کی کہ اس معاملہ میں معمولی تاخیر بھی برداشت نہیں کی جائے گی۔مزید برآں لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے سرپرست اعلیٰ نے

حکومت کے اعلیٰ حکام کی جانب سے ھنگامی میٹنگ کے فیصلوں کو وزیر اعلیٰ کے احکام کی تکمیل کی جانب بڑھانے کو ایک سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلاتاخیر وزیر اعلیٰ کے حکم کی تکمیل ہی بلدیاتی اداروں سے وابستہ ملازمین اور پنشنرز کے عین نفاد میں ھے۔انہوں نے سیکریٹری بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا انکی ٹیم اور دیگر شرکاء میٹنگ کے کردار کو بھی سراہا ہے۔

جواب دیں

Back to top button