ایل ڈی اے ٹیموں کی 7 ہاؤسنگ سکیموں و لینڈ سب ڈویژنز میں کارروائی،تین غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں میں غیر قانونی تعمیرات مسمار

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایات پرشہربھرمیں غیرقانونی رہائشی سکیموں،غیرقانونی تعمیرات وتجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔شعبہ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز نے سات ہاؤسنگ سکیموں و لینڈ سب ڈویژن میں گرینڈآپریشن کرکے غیرقانونی تعمیرات مسمارکردیں اور پبلک یوٹیلیٹی سائٹس واگزارکروالیں۔ ٹیموں نے تین غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں و لینڈ سب ڈویژن میں کارروائی کرکے غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دیں اور تین منظور شدہ سوسائٹیوں میں پبلک یوٹیلیٹی سائٹس سے قبضہ واگزار کروا لیا۔ایل ڈی اے کی ٹیموں نے ملتان روڈ پر قائم غیر قانونی لینڈ سب ڈویژن نزد کینال برگ میں سڑکیں، سیورج اور پختہ تعمیرات مسمار کر دیں۔فیروز پور روڈ پر قائم سنٹرل سکوائر کی سڑکیں، سیورج اور انفراسٹرکچر مسمار کر دیا۔ملتان روڈ پر قائم غیر قانونی لینڈ سب ڈویژن امجد ہومز کے انٹری پوائنٹ کو مسمار، کار سرکار میں مداخلت پر قانونی کاروائی کا آغازکردیاگیا۔ریونیو ایمپلائز ہاؤسنگ سکیم کے دفتر کو سیل کر دیاگیا۔ وینس ہاؤسنگ سکیم، پاک عرب اور گلشن احباب فیز تھری اور فیز ٹو سے پبلک یوٹیلیٹی اور پارک سائٹس واگزار کروا لی گئیں۔آپریشن سے پہلے ان سکیموں کو متعدد نوٹسز دیئے گئے تھے۔آپریشن ڈائریکٹرپرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز اسد اللہ چیمہ کی نگرانی میں کیا گیا۔آپریشن میں ایل ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ اور پولیس نے حصہ لیا۔

جواب دیں

Back to top button