محکمہ صحت بلوچستان کی بڑی کارروائی، فرائض میں غفلت برتنے پر افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کردیا گیا، ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول سنڈیمن پروانشنل اسپتال ڈاکٹر نور اللہ موسیٰ خیل معطل ، نوٹیفکیشن جاری

مرک بلوچستان کے ڈائریکٹر جنرل کی ذمہ داریوں سے بھی فارغ کردیا گیا، نوٹیفکیشن

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ژوب سے بھی جواب طلبی کر لی گئی، ترجمان صوبائی حکومت

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال قلعہ سیف اللہ سے بھی جواب طلبی ، ترجمان بلوچستان حکومت

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال قلعہ عبداللہ کو بھی جواب طلبی کا نوٹس جاری ، ترجمان بلوچستان حکومت

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال چمن کی بھی جواب طلبی، ترجمان صوبائی حکومت

جواب طلبی اسپتالوں میں طبی خدمات کی معطلی اور غیر تسلی بخش کارکردگی کی بناء پر کی گئی، ترجمان بلوچستان حکومت

مذکورہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو دو روز میں اپنی پوزیشن واضح کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ترجمان بلوچستان حکومت

غیر تسلی بخش جواب یا عدم اطمینان پر بیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ترجمان بلوچستان حکومت

ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر قلعہ عبداللہ عبدالہادی کا تبادلہ ، ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول سنڈیمن اسپتال کوئٹہ تعینات کردیا گیا، ترجمان صوبائی حکومت

تمام احکامات فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے، ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند

عوامی مشکلات کا احساس ہے، لاپرواہی قابل برداشت نہیں، صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ

غریب آدمی علاج کے لئے پریشان ہے او پی ڈی کی بندش قابل تعزیر جرم ہے ، وزیر صحت بلوچستان

طبی خدمات کی بندش سے انسانی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں، وزیر صحت بلوچستان

عدالت عالیہ بلوچستان کے واضح احکامات موجود ہیں، وزیر صحت بخت محمد کاکڑ

عدالتی احکامات پر عمل درآمد آئینی و قانونی ذمہ داری ہے، صوبائی وزیر صحت بلوچستان

انسانی جانوں سے زیادہ کوئی چیز اہم نہیں، وزیر صحت بخت محمد کاکڑ

تنخواہ لیتے ہیں تو ڈیوٹی بھی کرنی ہوگی ، وزیر صحت بلوچستان

محکمہ صحت کو مافیاز کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے ، صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ

اچھے افسران کی حوصلہ افزائی اور عوامی خدمت سے راہ فرار اختیار کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، وزیر صحت بلوچستان

جواب دیں

Back to top button