ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ نوید کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا

شہر و ضلع کی خوبصورتی کے حوالے سے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ
گرین بیلٹس، مانومنٹس کی تزئین وآرائش، وال چاکنگ، غیرقانونی تشہیری مواد کے خاتمے، تجاوزات سے پاک بازار و سڑکوں اور جی ٹی روڈ پر دوکانوں، پلازوں، مارکیٹوں کے سامنے یکساں تھیم، برینڈنگ، وال پینٹنگز، درختوں کو پینٹ، گرین بیلٹس کی بحالی کے حوالے سے اب تک کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا اور نئے ٹاسک بھی سونپے۔ شہرکے داخلی و خارجی راستوں کو خوبصورت بنانے کیلئے متعدد منصوبوں پر کام جاری، شہریوں کو معیاری تفریحی سہولیات کی فراہمی کیلئے پارکس میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔






