پرائز بانڈز واپس یا تبدیلی کیلئے 30جون2024 آخری تاریخ

وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ ساڑھے7ہزار،15ہزار،25ہزار اور40 ہزار مالیت کے پرائز بانڈز واپس یا تبدیل کرانے کیلئے 30جون 2024تاریخ آخری ہے۔ ترجمان کے مطابق واپسی کی تاریخ مزید آگے نہیں بڑھائی جائے گی اور تاریخ گزرنے کے بعد مذکورہ پرائز بانڈز قابل واپسی نہیں ہوں گے۔ ترجمان کے مطابق 25ہزار اور40ہزار مالیت کے پریمیم پرائز بانڈز ( رجسٹرڈ) سے ، سپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ ،ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹ سے تبدیل یا بینک اکائونٹ کے ذریعے رقم وصول کی جا سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button