ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرز ” کے لئے ٹریننگ سیشن کا انعقاد

صوبہ پنجاب کی تمام تحصیلوں کی سطح پر بہترین صفائی نظام کے لیے احسن اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ٹریننگ سنٹر میں ”ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرز ” کے لیے ایک جامع ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں شیخوپورہ،قصور اور ننکانہ میں درپیش صفائی کے آپریشنل چیلنجز،اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مؤثر تعلقات، کنٹریکٹرز کے کام کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے،ہیومن ریسورس پالیسیوں اور طریقہ کار کو وضع کرنے سے متعلق تربیت کا اہتمام کیا گیا۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر ہر گلی محلوں میں صفائی کی کوالٹی یکساں اور بہتر بنانے کے لیے صوبائی، ضلعی اور تحصیل کی سطح پر مانیٹرنگ کا سسٹم قائم کیاجا رہا ہے۔پنجاب میں زیرو ویسٹ انقلاب برپا کرنے کے لیےصفائی کی سخت مانیٹرنگ اور غفلت پر سخت ایکشن لینے کے لیے مانیٹرنگ افسران کی خصوصی تربیت کی جا رہی ہے۔اس مقصد کے حصول کے لیےصفائی پر مامور گاڑیوں پر ٹریکر نصب ہونگے جبکہ ہرتحصیل میں اے سی کی سربراہی میں 6رکنی مانیٹرنگ کمیٹی بھی قائم کی جا رہی ہے۔مزید برآں صوبے بھر میں 21ہزار سے زائدصفائی مشینری اور83 ہزار سے زائد صفائی آلات فراہم کیے گئے ہیں۔ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ آؤٹ سورسنگ سے لاہور کی 15ؒٓلاکھ گھروں میں ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن ممکن بنانے کے لیے مرحلہ وار یونین کونسلوں میں لوڈر رکشے اور عملہ تعینات کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

جواب دیں

Back to top button