وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے ڈی جی ایم ڈی اے سعید جمانی اور پروجیکٹ ڈائریکٹر ہائوسنگ لئیق احمد کے ہمراہ لنک روڈ پر نیو ملیر ہائوسنگ اسکیم اور ناردن بائی باس سیکٹر 6، اسکیم 45 تیسر ٹاؤن پر 4000 سستے گھروں کے حوالے سے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ تیسر ٹائون میں 80 اور 120 گز جبکہ نیو ملیر ہائوسنگ اسکیم میں 100 اور 200 گز کے یونٹس قائم کئے جائیں گے۔






