تین روزہ کراچی لٹریچر فیسٹیول کے آغاز کا اعلان،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس فیسٹیول سے کراچی کی ادبی، ثقافتی اور علمی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ اس سال حکومت سندھ نے کراچی لٹریچر فیسٹیول کے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے۔کراچی لٹریچر فیسٹیول میں ہزاروں کی تعداد میں شہری شرکت کریں گے۔ اگلے سال اس فیسٹیول کو فریئر ہال میں منعقد کریں۔ فریئر ہال کی کھلی فضا میں دانشور، ادیب اور شرکاء گفتگو کرسکیں۔ گزشتہ 16 سالوں سے کراچی لٹریچر فیسٹیول کا انعقاد خو ش آئندہے۔لٹریچر فیسٹیول کے لئے کراچی کے انتخاب پر انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

کراچی لٹریچر فیسٹیول کے انعقاد میں کے ایم سی کا بھرپور تعاون ہوگا۔






