وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین نے کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کوہالہ برج پر حکومت پنجاب کی نمائندگی کی ،وزیر ہاؤسنگ پنجاب نے عوام کی کثیر تعداد کے ہمراہ انسانی ہاتھوں کی زنجیر بناتے ہوئے دونوں اطراف کے بندھن کی تجدید کی،اس موقع پر تقریب سے خطاب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ ہاتھوں کی زنجیر نمائشی ہی نہیں بلکہ باہمی رشتے کی مزید مضبوطی کا عہد کر رہے ہیں،5 فروری تجدید عہد وفا کا دن ہے کہ ہم کشمیری عوام کی قربانیوں کو نہیں بھولے،میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پیغام لے کر یہاں آیا ہوں، وزیر ہاؤسنگ پنجاب نے مزید کہا کہ
پاکستان اور کشمیری عوام کا باہمی رشتہ چٹان کی طرح مضبوط ہے، 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر سے منسوب میاں محمد نواز شریف کے دور میں کیا گیا، پاکستان ،ہر فورم پر کشمیری حق خود ارادیت کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور کرتا رہے گا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام عالم کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کا نوٹس لے، مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں دیرپا امن ناگزیر ہے، کشمیریوں کے خون سے آزادی کی تحریک انشاء اللہ جلد ہم کنار ہوگی، اس سے قبل اپنے جاری پیغام میں بھی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے بھارتی غاصب حکمرانوں کے کشمیری عوام کے ساتھ ناروا سلوک کی بھرپور مذمت کی ۔






