وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ کشمیری بہن بھائیوں سے اہل پاکستان کا محبت کا رشتہ کبھی کمزور نہیں پڑ سکتا۔ 5 فروری کو پوری دنیا میں کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار اسکا واضح ثبوت ہے۔ یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بھارت کا دہائیوں سے جاری ریاستی جبر کشمیریوں کے آہنی عزم کو کمزور نہیں کرسکا۔ کشمیر پر بھارت کا غاصبانہ قبضہ ہر لحاظ سے قابل مذمت ہے۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ کشمیری قیادت کو جیل میں ڈال کر بھی بھارت اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکا۔ کشمیری آج بھی پاکستان اور اہل پاکستان سے محبت کرتے ہیں۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری ہے اور جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے بھارت نے 1947 میں اپنے مکروہ عزائم کی تکمیل کیلئے کشمیر پر قبضہ کیا۔ کشمیری اپنے حق خود ارادیت کے حصول کیلئے خون کی قربانیاں دے رہے ہیں۔ لاکھوں افراد کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی۔ مقبوضہ کشمیر انشااللہ آزاد ہوگا اور پاکستان کا حصہ بنے گا۔
Read Next
11 گھنٹے ago
محکمہ بہبود آبادی کے 12 افسران اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب تعینات،نوٹیفکیشن جاری
14 گھنٹے ago
اقبال فرید ڈائریکٹر جنرل انسپیکشن اینڈ مانیٹرنگ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب تعینات،نوٹیفکیشن جاری
18 گھنٹے ago
محکمہ بلدیات پنجاب نے ایم او آر میونسپل کارپوریشن راولپنڈی عمران علی کو او ایس ڈی بنا دیا،نوٹیفکیشن
22 گھنٹے ago
پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپروومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام،وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی نیسپاک کنسلٹنٹ مقرر کرنے کی ہدایت
2 دن ago
*محکمہ بلدیات پنجاب نے اقبال فرید کی گریڈ 20 میں مستقل ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا*
Related Articles
وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت اجلاس،ممکنہ سموگ خطرات سے نمٹنے کیلئے قبل از وقت اقدامات پر غور
2 دن ago
وزیر بلدیات کے اچانک دورے، ناقص کارکردگی پر تحصیل مینجر سُتھرا پنجاب کامونکی اور ایف ایم او برطرف،ایم ڈی وکنٹریکٹرز کو وراننگ جاری
6 دن ago



