چیف سیکرٹری سندھ کا کراچی کے مسائل پر ہنگامی اجلاس،شہر میں غیر ضروری روڈ کٹنگ کا نوٹس، غفلت برتنے پر تین افسران کو معطل کرنے کا حکم، نوٹیفکیشن جاری

چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے کراچی کے مختلف اضلاع کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے ترقیاتی منصوبوں، ٹریفک کی صورتحال، پانی کی فراہمی اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران انہوں نے شہر میں جاری منصوبوں میں تاخیر اور ناقص انتظامات پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کراچی کے مسائل پر ایک ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

اجلاس میں سیکرٹری بلدیات، کمشنر کراچی، سیکرٹری ٹرانسپورٹ، تمام ڈپٹی کمشنرز، ڈی جی ایس بی سی اے، ایم ڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، ڈی جی ایم ڈی اے، ڈی جی کے ڈی اے، واٹر بورڈ کے افسران اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران چیف سیکرٹری سندھ نے بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبے میں تاخیر پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کام کی سست روی کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ منصوبہ جون 2026 تک مکمل ہونے کی توقع ہے، تاہم یوٹیلیٹی شفٹنگ اور سول ایوی ایشن کے رائٹ آف وے این او سی کے مسائل تاخیر کی بنیادی وجوہات ہیں۔ چیف سیکرٹری نے ہدایت دی کہ ان تمام رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کرتے ہوئے کام کی رفتار تیز کی جائے۔شہر کی بنیادی ڈھانچے کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے، چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ نے غیر ضروری روڈ کٹنگ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر کراچی کو فوری طور پر روڈ کٹنگ پر مکمل پابندی عائد کرنے اور اس کے خلاف دفعہ 144 نافذ کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے مزید ہدایت دی کہ اگر کہیں کھدائی ضروری ہو تو متعلقہ ادارہ فوراً مرمت کو یقینی بنائے۔ ٹریفک کے مسائل پر بات کرتے ہوئے انہوں نے شہر کے پلوں کے نیچے رکشہ، ٹرک اور ٹرالر کی غیر قانونی پارکنگ پر تشویش کا اظہار کیا اور ان کے فوری خاتمے کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت دی کہ شہر بھر سے تمام تجاوزات کو فوری ہٹایا جائے، خاص طور پر وہ ریڑھیاں اور بازار جو ٹریفک میں رکاوٹ پیدا کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ جو ہفتہ وار بازار ٹریفک کے مسائل پیدا کر رہے ہیں، ان کی این او سی فوری طور پر منسوخ کی جائے۔چیف سیکرٹری سندھ نے شہر کے اہم شاہراہوں، بشمول شاہراہ فیصل، آئی آئی چندریگر روڈ، شاہراہ قائدین، شاہراہ اورنگی، شہید ملت روڈ، اور میرین پرامینیڈ روڈ کی بحالی اور خوبصورتی کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے کہا کہ ان سڑکوں کے فٹ پاتھوں کو بہتر بنایا جائے، سولر اسٹریٹ لائٹس لگائی جائیں، اور دیواروں کو مزید خوبصورت بنایا جائے تاکہ شہر کی مجموعی شکل و صورت میں بہتری لائی جا سکے۔ انہوں نے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو کراچی میں صفائی کے لئے خصوصی مہم چلانے کی ہدایت دی جبکہ کے ایم سی کو پلوں کے نیچے شجرکاری اور روشنی کے انتظامات کو یقینی بنانے کے احکامات دیے۔ اجلاس کے دوران چیف سیکریٹری نے غفلت برتنے والے افسران کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے ٹی ایم سی مومن آباد کے ان ملازمین کو معطل کرنے کے احکامات دیے جنہوں نے سڑک پر غیر قانونی سبزی منڈی لگانے کی اجازت دی تھی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر انکروچمنٹ ٹی ایم سی مومن آباد نعیم خان، انسپکٹر انکروچمنٹ طاہر اور ڈپٹی ڈائریکٹر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ نعمان وحید کو فوری معطل کر دیا گیا۔ماحولیاتی بہتری کے حوالے سے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے، چیف سیکریٹری سندھ نے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا اور سیکریٹری ماحولیات کو ہدایت دی کہ صوبائی کابینہ کے لئے سمری تیار کی جائے۔ انہوں نے اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی کہ اس پابندی پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے۔ چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے کہا کہ کراچی میں ایسے اقدامات کیے جائیں جن کے اثرات عوام کو واضح طور پر نظر آئیں۔ انہوں نے کہا، "لوگوں کو محسوس ہونا چاہئے کہ واقعی کام ہوا ہے۔

جواب دیں

Back to top button