پاکستان کی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا ۔عالمی یوم خواتین مساوات، حقوق اور انصاف کی جدوجہد کی علامت ہے۔خواتین کی شمولیت کے بغیر ترقی کا سفر ممکن نہیں۔ پاکستان کی حکومت کے ساتھ فیڈریشن خواتین کو ہر شعبے میں بااختیار بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔ خواتین نے جمہوریت اور قومی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔محترمہ فاطمہ جناح۔نصرت بھٹو اور شہید بینظیر خواتین کی قیادت اور جدوجہد کی روشن مثالیں ہیں، معاشی، سماجی اور سیاسی ترقی میں خواتین کا کردار کلیدی ہے۔خودمختار اور باہمت خواتین مضبوط معاشرے کی ضمانت ہیں۔لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا خواتین کو با اختیار بنانے ، روزگار کے ذرائع فراہم کرنے اور دستکاری کی مصنوعات کی سکل کی فراہمی کے لئے بلدیاتی اداروں کے سوشل ویلفئر سکولز اور دستکاری سنٹرز کی بحالی کے لئے ہمہ وقت جدوجہد کر رہی ہے۔خواتیں کے عالمی دن کے موقع پر لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے عہدیداران نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی ، وزیر بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا مینا خان آفریدی ، چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا ،سیکریٹری بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا ظفرالاسلام خٹک اور سیکریٹری لوکل کونسل بورڈ وحید الرحمان سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ بلدیاتی اداروں کے دستکاری سکولز کے بندش کے احکام فی الفور واپس لیکر سکولز کی بحالی کے احکام صادر کر کے خواتین کو دستکاری ، ایمبرائیڈری ، سلائی سکھلائی ، نٹنگ ، کٹنگ وغیرہ کی سکل کی فراہمی سے روزگار کے ذرائع فراہم کرنے کے لئے بھر پور کردار ادا کریں۔
Read Next
2 گھنٹے ago
پشاور ریوائٹلائزیشن اینڈ اربن ٹرانسفارمیشن پروگرام کے تحت اربوں روپے کے منصوبوں کی منظوری
2 گھنٹے ago
*Government of Khyber Pakhtunkhwa Responds to Public Demand*
1 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی قیادت میں ضلع دیر لوئر میں اہم سیاحتی سڑکوں کی تعمیر کی منظوری
2 دن ago
خیبرپختونخوا نے 129 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 150 ارب روپے سے زائد ریونیو حاصل کرکے صوبے کی تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کیا،محمد سہیل آفریدی
3 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی جامعہ پشاور کے کانووکیشن میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت
Related Articles
پشاور ریوائٹلائزیشن پلان کے تحت پشاور کے 34 پارکس کی اپگریڈیشن منصوبے کا افتتاح، شاہی باغ میں تقریب
4 دن ago
صوبائی حکومت فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کا اعلان کرے،لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا
6 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی 5 اگست کے جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں پارٹی تنظیم کے نمائندگان سے اہم ملاقات
1 ہفتہ ago



