وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پانی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں سندھ میں بڑھتے ہوئے آبی بحران پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل کی نسلوں کے لیے پانی کے وسائل کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پانی زندگی ہے، اور اس کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ پانی کے ضیاع کو روکا جائے اور پائیدار مستقبل کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے سندھ میں شدید پانی کی قلت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ پانی کی کمی زراعت اور معیشت کو سنگین خطرات سے دوچار کر رہی ہے۔ یہ بحران ان کسانوں اور ماہی گیروں کو براہ راست متاثر کر رہا ہے جن کا روزگار دریائے سندھ پر منحصر ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے نشاندہی کی کہ دریائے سندھ میں پانی کے کم ہوتے بہاؤ نے لاکھوں لوگوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ انہوں نے اس بحران کی بنیادی وجوہات غیر منصفانہ پانی کی تقسیم اور موسمیاتی تبدیلی کو قرار دیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ دریائے سندھ کی سوکھتی ہوئی لہریں زندگی اور زراعت کے لیے خطرے کی گھنٹی ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سندھ اپنے پانی کے حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ انہوں نے دریائے سندھ پر نئے کینالوں کی تعمیر پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ ایسے منصوبے سندھ میں پانی کے بحران کو مزید شدید کر سکتے ہیں اور خشک سالی جیسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائے تاکہ ہر صوبے کو اس کا جائز حصہ مل سکے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جب سندھ کی زرخیز زمینیں پہلے ہی پانی سے محروم ہیں، تو نئے کینال کیسے تعمیر کیئے جا سکتے ہیں؟۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے سوال اٹھاتے ہوئے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا تاکہ سندھ میں ممکنہ قحط سے بچا جا سکے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے دریائے سندھ کے ڈیلٹا کے تحفظ کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انڈس ڈیلٹا کا تحفظ پاکستان کی بقا کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دریائے سندھ کا پانی کئی سالوں سے ڈیلٹا تک نہیں پہنچا، جس کی وجہ سے لاکھوں ایکڑ زمین سمندر برد ہو چکی ہے۔سید مراد علی شاہ نے یقین دہانی کرائی کہ سندھ حکومت نے پانی کے بحران سے نمٹنے کے لیے ایک مضبوط حکمت عملی تیار کر لی ہے اور عوام سے اپیل کی کہ وہ پانی کے ہر قطرے کے تحفظ کے لیے اجتماعی کوششیں کریں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پانی کے بغیر زندگی ناممکن ہے، آئیے آج عہد کریں کہ ہم ہر قطرے کی حفاظت کریں گے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاکستان پیپلز پارٹی (PPP) سندھ کے پانی کے حقوق کے دفاع کے لیے ہمیشہ سرگرم رہی ہے۔
Read Next
18 گھنٹے ago
سندھ کے تمام بلدیاتی اداروں کا خصوصی آڈٹ کروانے کا فیصلہ،وزیر بلدیات کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل
2 دن ago
*وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نگرپارکر ایمبولنس حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کےلئے معاوضے کا اعلان*
2 دن ago
Sindh CM Murad Ali Shah, Chinese consul discuss finalising G2G agreements
3 دن ago
سندھ ویژن پروگرام،سکھر کے بلدیاتی سربراہان کا اہم اجلاس
3 دن ago
وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کے اعزاز میں عشائیے میں شرکت
Related Articles
مراد علی شاہ اورامجد حسین کی ملاقات،سندھ اور گلگت بلتستان کے درمیان ادارہ جاتی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
4 دن ago
موسمیاتی تبدیلی پاکستان کی معیشت، زراعت، شہری آبادی، بنیادی ڈھانچے اور عوام کے لئے ایک سنگین چیلنج بن چکی ہے وزیر بلدیات سندھ
4 دن ago
سندھ سلیکشن بورڈ 2 کا اجلاس،مختلف محکموں کے 542 افسران کی گریڈ 18 سے 19میں ترقیوں کی سفارش
1 ہفتہ ago
*وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے اقوام متحدہ کے صنعتی ترقی کے ادارے نونیڈو کے وفد کی ملاقات*
1 ہفتہ ago

