*ایل ڈی اے کے مکمل ریکارڈ کی سفٹنگ اولین ترجیح ہے، پیلرا کے تعاون سے سفٹنگ کا سنگ میل عبور کرنے میں مدد ملے گی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق*

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ایل ڈی اے ریکارڈ کی سفٹنگ بارے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی اکرام الحق اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو صہیب بٹ نے خصوصی شرکت کی۔اجلاس میں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی ٹیکنیکل ٹیم نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ریکارڈ کی سفٹنگ میں درپیش مسائل بارے آگاہ کیا۔ایل ڈی اے ابھی تک 90 ہزار فائلوں کی سفٹنگ مکمل کر چکا ہے۔ایل ڈی اے باقی ماندہ فائلوں کی سفٹنگ مکمل کرنے کے لیے پیلرا اور پلس ٹیم سے مدد لے گا۔اجلاس میں ڈی جی پیلرا نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ باقی ماندہ فائلوں کی جلد پراسیسنگ مکمل کرنے کے لیے اضافی ٹیکنیکل ہیومن ریسورس کی ضرورت ہو گی۔پیلرا کی ٹیکنیکل ٹیمیں اپنی ورکنگ کے بعد بقیا فائلوں کی سفٹنگ کا ٹائم لائن اور روڈ میپ پیش کریں گی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ ایل ڈی اے کے مکمل ریکارڈ کی سفٹنگ اولین ترجیح ہے۔

ایل ڈی اے ٹیموں کے ساتھ پیلرا کے تعاون سے سفٹنگ کا سنگ میل عبور کرنے میں مدد ملے گی۔اجلاس میں سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر میں پراپرٹی ٹرانسفر سسٹم میں درپیش مسائل بارے آگاہ کیا گیا۔پلس ٹرانسفر سافٹ وئیر اور ایل ڈی اے بی پی آر میں انٹیگریشن کے دوران درپیش مسائل کا حل پیش کیا گیا۔اجلاس میں ایل ڈی اے اور پیلرا کے درمیان ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور ٹیکنیکل سپورٹ بہتر بنانے بارے گفتگو کی گئی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ اویس مشتاق،ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈ کوارٹرز، چیف آئی ٹی آفیسر، ڈائریکٹر سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر اور ہاؤسنگ کے تمام ڈائریکٹرز کی شرکت۔

جواب دیں

Back to top button