*پانی کا ضیاع روکنا قومی ذمہ داری ہے، پاکستان میں سالانہ 60 فیصد پانی ضائع ہو جاتا ہے، وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین*

ورلڈ واٹر ڈے کی مناسبت سے وزیر ہاؤسنگ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بلال یاسین کا پانی کے تحفظ پر اہم پیغام میں کہا کہ پانی کا ضیاع روکنا قومی ذمہ داری ہے، پاکستان میں سالانہ 60 فیصد پانی ضائع ہو جاتا ہے،عالمی سطح پر ہر 10 میں سے 4 افراد کو پینے کے لیے محفوظ پانی دستیاب نہیں، ہمیں پانی کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانا ہوگا، اگر پانی کے ذخائر بروقت محفوظ نہ کیے گئے تو پاکستان شدید آبی قلت کا شکار ہو سکتا ہے،وزیر ہاؤسنگ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نے کہا کہ حکومت نے بارشی پانی کو محفوظ بنانے کیلئے زیر زمین واٹر ٹینکس کی تعمیر کے منصوبے شروع کر دیے ہیں، ابتدائی طور پر صوبائی دارالحکومت لاہور میں اربوں روپے کی لاگت سے 11 زیر زمین واٹر ٹینکس تعمیر کیے جارہے ہیں،وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پنجاب کے مختلف علاقوں میں ریچارج ویلز تعمیر کیے جا رہے ہیں۔ صوبائی وزیر بلال یاسین نے عوام الناس سے گھریلو اور کمرشل سطح پر پانی کے غیر ضروری استمعال سے ہر ممکن گریز کی اپیل کی ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت راولپنڈی میں پانی کی فراہمی کے مؤثر انتظام کے لیے نئے منصوبے لا رہی ہے، چہان ڈیم کی تعمیر سے راولپنڈی میں 1 کروڑ 20 لاکھ گیلن یومیہ فراہم کیا جاسکے گا،پنجاب بھر میں صاف پانی کی یقینی فراہمی کیلئے صاف پانی اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں قائم تمام فلٹریشن پلانٹس کی بحالی کا ٹاسک سونپا ہے، جلد اہداف حاصل کر لیے جائیں گے، عوام تک صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے مزید واٹر فلٹریشن پلانٹس بنائے جارہے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button