وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کا اجلاس،شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ

وزیر بلدیات سندھ و صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی سعید غنی کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں پیپلز پارٹی مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب، کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری و ڈسٹرکٹ سائوتھ کے صدر جاوید ناگوری، مرزا مقبول، تمام اضلاع کے صدور و جنرل سیکرٹریز، تمام ذیلی تنظیموں کے عہدیداران و دیگر شریک ہوئے۔اجلاس میں 4 اپریل کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے سلسلے میں گڑھی خدا بخش لاڑکانہ میں ہونے والے مرکزی تقریب میں شرکت اور تقریب کی تیاریوں سمیت دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔4 اپریل کو بانی و قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی شایان شان طریقے سے منائی جائے گی۔ سعید غنی نے کہا کہ برسی کی مرکزی تقریب گڑھی خدا بخش میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مزار کے باہر گرائونڈ میں منعقد ہوگی، جس سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، شریک چیئرمین و صدر پاکستان آصف علی زرداری و دیگر پارٹی اعلٰی قیادت خطاب کریں گے۔

کراچی کے تمام اضلاع سے قافلے 2 اور 3 اپریل سے گڑھی خدا بخش کے لئے روانہ ہونا شروع ہوجائیں گے۔

جواب دیں

Back to top button