مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نےزیر تعمیر مارٹن کوارٹرز، رحمانی مسجد کا دورہ کیا۔سٹی کونسلرز یاسمین بٹ، سیدہ بلقیس فاطمہ، پیپلز پارٹی کی امیدوار برائے صوبائی اسمبلی سیدہ اقربہ فاطمہ اور متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھیں۔میئرکراچی نے ہدایت کی کہ سڑک معیاری اور پائیدار بنائی جائے۔انھوں نے کہا کہ کراچی کے تمام علاقوں میں یکساں بنیاد پر ترقیاتی کام جاری ہیں۔آئندہ سال کے بجٹ میں تمام ٹاؤنز میں ترقیاتی منصوبے کے لیے رقم مختص کی جائے گی۔پیپلز پارٹی اور اس کی قیادت کام پر یقین رکھتی ہے۔
کراچی کے لئیے صرف باتیں بنانے والوں کا انجام عوام کے سامنے ہے۔
کراچی کا انفراسٹرکچر 
سڑکیں اور اسڑیٹ لائیٹس کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔






