میونسپل کمیٹی گوجر خان کی جانب سے ستھرا پنجاب پروگرام کے حوالے سے آگہی واک کا اہتمام

سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی گوجر خان کی جانب سے ستھرا پنجاب پروگرام کے حوالے سے آگہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ چیف ڈیجٹل مانیٹرنگ آفیسر پنجاب ڈاکٹر عبداللہ تبسم کی قیادت میں میونسپل کمیٹی دفتر سے مین چوک تک ریلی نکالی گئی، 

آگاہی واک میں اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان خضر ظہور گورایہ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی، ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر سرمد کیانی، صدر انجمن تاجران، شہریوں اور صحافیوں سمیت پرنسپل ارشد اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔گوجر خان شہر کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کے لیے حکومتی اداروں کے ساتھ عوام کو بھی اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہو گا

جواب دیں

Back to top button