سیکرٹری بلدیات پنجاب میاں شکیل احمد و کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں شہر میں مختلف مجوزہ ترقیاتی کاموں کی ہوم ورکنگ پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں نے کہا کہ لاہور کی ضروریات آبادی کے پیش نظر بنیادی انفراسٹرکچر کو بہتر کرنا ناگزیر ہے۔لاہور میں سیور/ڈرین سکیم اور مرمت و بحالی پر واسا ایجنسی کام کرے گی۔لاہور کے تمام زونز میں انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کو مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا۔کمشنر لاہور زید بن مقصود نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نوازکی اولین ترجیح شہری سہولیات فراہمی اور ترقیاتی کام ہیں۔لاہور کے تمام ایریاز ورکنگ میں شامل ہیں۔مرمت و بحالی کی ضرورت کو پہلے طے کیا جارہا ہے۔بہترین پلاننگ سے ہرسیور اور ڈرین کو واسا ماسٹر پلان کے مطابق تعمیر کیا جائیگا۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر،ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جاوید رشید چوہان، چیف انجینئر ٹیپا مظہر حسین، ایم ڈی واسا غفران احمد، ایل ڈی اے،ٹیپا کے افسران نے بھی شرکت کی۔





