کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) کی جانب سے دارالحکومت اسلام آباد میں آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی شکایات کے ازالے اور روک تھام کے حوالے سے اقدامات تیز تر کر دیئے گئے ہیں۔ اس سلسلہ میں آپریشنز میں سی ڈی اے اور ایم سی آئی کی مشترکہ ٹیمیں حصہ لیں ریی ہیں۔اس حوالے سے عوامی شکایات کو رجسٹر کرنے اور ازالے کو مزید تیز کر دیا گیا ہے اور شہریوں کی سہولیات اور شکایات کے اندراج کیلئے ہیلپ لائن نمبر 1334 مکمل طور پر فعال ہے۔ ایم سی ائی انتظامیہ کا کہنا ہے یہ ہیلپ لائن نمبر اسلام آباد کے شہری و دیہی علاقوں سے آوارہ کتوں کی شکایات اور انکے ازالے کیلئے مسلسل 24/7 کام کر رہی ہے اور اسلام آباد میں آوارہ کتوں کیلئے ترامڑی میں واقع اسٹرے ڈاگ سینٹر کے ذریعے بہتر انتظامات کئے گئے ہیں۔واضح رہے آوارہ کتوں کو پکڑنے, انکی نسبندی و حفاظتی ٹیکے لگانے اور انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلئے ٹی این وی آر طریقہ کار اختیار کیا جا رہا ہے۔ ایم سی ائی کے ریکارڈ کے مطابق جولائی سے ستمبر 2025 کے دوران دارالحکومت کی مختلف مارکیٹوں، رہائشی سیکٹروں سمیت دیہی علاقوں سے سینکڑوں آوارہ کتوں کے واقعات پر کارروائی کی گئی۔تفصیلات کے مطابق ان علاقوں میں سیکٹر G-14، D-12، F-6، F-7، I-9، I-10، G-10، F-11 سمیت دیگر سیکٹرز شامل ہیں۔ اسی طرح سیدپور، مارگلہ ٹاؤن، بارہ کہو، ریڈ زون سمیت دیگر علاقوں سے موصول ہونے والی شکایات کے بروقت ازالے کو ممکن بنایا گیا۔ ایم سی ائی انتظامیہ کے مطابق مجموعی طور پر جولائی سے ستمبر 2025 کے دوران دارالحکومت اسلام آباد سے ابتک 550 سے زائد آوارہ کتوں کو اسٹرے ڈاگ سینٹر میں منتقل کیا جاچکا ہے۔ایم سی ائی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ موصول ہونے والی شکایات کے بروقت ازالے کو ہر حال میں ممکن بنایا جارہا ہے اور سٹرے ڈاگ سینٹر نہ صرف مکمل طور پر فعال بلکہ اور شکایات کو بھی باقاعدگی سے حل کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلہ میں شہری آوارہ کتوں کے حوالے سے فوری کارروائی کیلئے 1334 ہیلپ لائن یا ڈی سی آفس پورٹل کا بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
Read Next
3 دن ago
سی ڈی اے افسران کے لیے ترقیوں کی راہ ہموار، 13 افسران کے ترقیاتی کیسز زیر غور آ گئے
1 ہفتہ ago
سی ڈی اے کی جانب سے زون 4 اور زون 5 میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سروسز کا آغاز
1 ہفتہ ago
*اسلام آباد میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کے نئے کمپلیکس کے قیام کا فیصلہ*
4 ہفتے ago
*چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کا فیصل مسجد کا دورہ*
اکتوبر 19, 2026
سی ڈی اے نے سیکٹر ای بارہ میں 40 سال بعد اربوں روپے مالیت کی 1,133 کنال سرکاری اراضی واگزار کروا لی
Related Articles
سی ڈی اے کی جانب سے اسلام آباد کو جدید اور مثالی دارالحکومت بنانے کے لئے سیکٹر ڈویلپمنٹ کے کاموں میں تیزی
اکتوبر 16, 2026
چیئرمین سی ڈی اے کا اسلام آباد ایکسپریس وے ایسٹ منصوبے کا دورہ، اعلیٰ معیار کے ساتھ بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت
اکتوبر 12, 2026



