محکمہ بلدیات و دیہی ترقی خیبر پختونخواہ کے ڈائریکٹر ٹیکنیکل عدنان نواز، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل عزیز احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر تحصیل حسن خیل ملک ارشد خان، آل کونسلز ایسوسی ایشن کے کوآرڈینیٹر انتظار خلیل اور ویلیج کونسل سیکرٹری فردوس خان نے نیبرہوڈ کونسل ریگی للمہ کے سیکرٹری مرحوم فقیر حسین کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ مرحوم فقیر حسین ایک نہایت ایماندار، محنتی، خوش اخلاق اور فرض شناس سرکاری ملازم تھے، جنہوں نے اپنی عملی زندگی میں دیانت داری اور عوامی خدمت کو ہمیشہ مقدم رکھا۔ مرحوم کی وفات سے محکمہ بلدیات و دیہی ترقی ایک مخلص اور باصلاحیت ملازم سے محروم ہو گیا ہے، جس کا خلا طویل عرصے تک محسوس کیا جاتا رہے گا۔انہوں نے مرحوم کے صاحبزادے حمزہ خان اور دیگر لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں وہ غمزدہ خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے مرحوم کی بلندیٔ درجات، مغفرت اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کے لیے دعا کی، جبکہ پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل اور حوصلہ عطا ہونے کی بھی التجا کی۔آخر میں ڈائریکٹر ٹیکنیکل عدنان نواز نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے اہلِ خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور مرحوم کی خدمات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین
Read Next
7 گھنٹے ago
خیبرپختونخوا کےبلدیاتی نمائندوں کیطرف سے حاجی غلام احمد بلور کے اعزاز میں پروقار تقریب منقعد کی جائیگی
12 گھنٹے ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کی جدوجہد رنگ لے آئی،اکاونٹ فور کی سمری منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ کو ارسال
1 دن ago
یقین دہانی کے باوجود بھی لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی وزیر اعلیٰ کیساتھ ملاقات نہ ہوسکی،بھرپور احتجاج کیلئے مشاورت تیز
1 دن ago
خیبرپختونخوا،بلدیاتی اداروں کے ملازمین کی پنشن،گریجویٹی،لیو انکیشمنٹ وغیرہ کے کیسز کو حتمی شکل دینے کے لئے باقاعدہ اجلاس طلب
2 دن ago






