سی ای او روڈا عمران امین نے روڈا کے آپریشنز سے آگاہ کیا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹرکمرشل روڈا کاشف نے بریفنگ دی۔ سی ای او روڈا عمران نے بریفنگ میں بتایا کہ راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا اہم ترین مقاصد میں گرین، صحت مند ماحول سے آراستہ ڈویلپمنٹ ہے۔ روڈا دریائے راوی میں گرنے والے آلودہ پانی کیلئے 8ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانس لگائے گا۔ بریفنگ میں بتایا کہ دریائے راوی میں 3بیراج بنیں گے۔ جن سے گراونڈ واٹر ریچارج اور روڈا کیلئے پانی دستیاب ہوگا۔ عمران امین سی ای او روڈا نے بتایا کہ روڈا محمود بوٹی ڈمپنگ سائٹ پر جنگل لگانے کیلئے ایل ڈبلیوایم سی کیساتھ کام کر رہا ہے۔ کمشنر لاہور زید بن مقصود نے کہا کہ روڈا اور واسا دریائے راوی میں گرنے والے آلودہ پانی کی ٹریٹمنٹ کیلئے ورکنگ کررہے ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی(روڈا) کا لاہور کی جدید ترین فارمیشن میں کلیدی کردار ہوگا۔ کمشنر لاہور زید بن مقصود نے کہا کہ روڈا ایریاز میں لاہور و شیخوپورہ انتظامیہ کی جانب سے مکمل سپورٹ فراہم کی جارہی ہے۔ اجلاس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر انجینئرنگ بریگیڈیئر (ر) عبدالوحید خان، ایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشنز نوید ریاض سمیت روڈا مارکیٹنگ افسران نے شرکت کی۔
Read Next
4 دن ago
گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے لیے ضلعی انتظامیہ لاہور کی بھرپور کارروائیاں
4 دن ago
ڈی سی لاہور کی زیر صدارت پی ایس ایل میچز کے فول پروف انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اہم اجلاس
4 دن ago
پیٹرول صورتحال۔شہریوں کے ریونیو کیسز /کمشنر لاہور مریم خان کی زیر صدارت ڈویژنل سطح جائزہ اجلاس
5 دن ago
*کمشنر لاہور مریم خان و سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا مرکزی جلوس روٹ انتظامات جائزہ دورہ۔*
5 دن ago
*لاہور۔یوم شہادت علی مرکزی جلوس روایتی روٹ پر رواں دواں۔کمشنرلاہور کا انتظامات جائزہ*
Related Articles
*شہر میں“ ہینگنگ وائرز”خاتمہ پلان،کمشنر لاہور مریم خان و ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کا کوئینز روڈ کا اچانک دورہ*
7 دن ago
*سرکاری نرخناموں کا آویزاں ہونا لازمی ہے۔سپاٹ چیکنگ ہورہی ہے۔زیرو ٹالرنس ہے۔کمشنر لاہور مریم خان*
2 ہفتے ago
*کمشنر لاہور مریم خان کی زیرصدارت اجلاس/لیسکو کی 503ٹیمز تشکیل۔ ہیگنگ وائرز خاتمہ پلان دو دن میں طلب*
2 ہفتے ago
ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر گرانفروشوں اور ناقص اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن
2 ہفتے ago


