پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلوچستان اور سندھ کے وزرائے اعلٰی کی ملاقات،بریفنگ

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلوچستان اور سندھ کے وزرائے اعلٰی نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلٰی نے اپنے اپنے صوبوں کی حکومتی کارکردگی اور انتظامی مسائل سے آگاہ کیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعلٰی بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے صوبے کی سیکیورٹی کی صورت حال پر بریفنگ دی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کی کہ سندھ اور بلوچستان کے عوام کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔

جواب دیں

Back to top button