ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی مختلف علاقوں میں 33پوائنٹس کی چیکنگ، ناقص انتظامات پر 18کو 3لاکھ سے زائد کے جرمانے

ماہِ مبارک کے آغاز کے ساتھ ہی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا سحر و افطار میں معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں 33پوائنٹس کی چیکنگ کرتے ہوئے ناقص انتظامات پر 18کو 3لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد جبکہ 12پوائنٹس کو مزید بہتری کے لیے اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے۔ جاری تفصیلات میں بتایا گیا کہ

فنگس زدہ فریزر، بدبودار واشنگ ایریا ہونے پر فوڈ پوائنٹس کو جرمانہ کیا گیا، فوڈ ہینڈلرز کے میڈیکل عدم موجود، صفائی بھی صفر تھی، سٹوریج ایریا میں کیڑے،مکھیاں موجود پائی گئیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے مطابق ناقص، غیر معیاری اشیاء خوردونوش کا استعمال متعدد بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے، رمضان المبارک میں مسلسل چیکنگ کے لیے ٹیمیں 3 شفٹوں میں کام کر رہی ہیں، سحر و افطار پوائنٹس کی چیکنگ کے ساتھ ساتھ مشروبات، بیسن،مصالحہ جات،سموسہ رول پٹی،کیچپ، میونیز،پکوڑیاں یونٹس کی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق پنجاب کے باسیوں تک معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے مسلسل کارروائیاں جاری ہیں، فوڈ بزنس آپریٹرز قوانین کے مطابق کاروبار کرنیکے لیے پنجاب فوڈاتھارٹی ویب سائٹ سے بھی راہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button