میئر حیدرآباد کاشف شورو کی زیرصدارت عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں نکالے جانے والے جلوسوں و دیگر محافلوں کے انعقاد کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس

میئر حیدرآباد کاشف شورو کی ہدایت پر بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کی جانب سے میئر سیکریٹریٹ سوک سینٹر میں عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں شہر بھر میں مختلف مساجد، میلاد کمیٹیوں و انجمنوں کی جانب سے نکالے جانے والے جلوسوں و دیگر محافلوں کے انعقاد کے انتظامات کے حوالے سے  اجلاس منعقد کیا گیا،

جس کی صدارت مئیر حیدرآباد نے کی، اجلاس میں شہر کی مختلف مذہبی شخصیات، علماء کرام، مشائخ، ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کے عہدیداران، مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اور میلادکمیٹیوں و انجمنوں کے عہدیداران نے شرکت کی، اجلاس میں مئیر حیدرآباد کاشف شورو کے علاوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گدا حسین سومرو، میونسپل کمشنر ظہوراحمد لکھن، ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز کے چیئرمین عبدالغفور درس، مصطفی بلال، ،منٹھار جتوئی، تاج ولی، عمیر چانڈیو، جماعت اہل سنت کے نعیم اختر رضوی، فقیر عبدالغنی شاہ، انجمن فدائیان رسول کے صدر اشتیاق الدین ،جاوید احمد، مفتی شاہد برکاتی، انجمن شیدائیان رسول کے محبوب عالم شیروانی،درگاہ سخی عبدالوہاب شاہ جیلانی کے چیئرمین کے صاحبزادے حسان الہی، سنی تحریک کے عمران قادری، جمعیت علماء پاکستان کے یونس ،دعوت اسلامی کے جہانزیب عطاری، حیدرآباد چمبر کے نجم الدین قریشی، ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کے ذمہ داران، بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد , سند ھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ اورریسکیو1122 کے افسران ودیگر بھی شریک تھے،اجلاس میں تمام شرکاء نے میئر حیدرآباد کو اپنے اپنے مسائل اور تجاویز پیش کیں،اور حالیہ دنوں ہونے والی برساتوں میں میئر حیدرآباد کی ذاتی کاوشوں اور بہترین انتظامات کو بے حد سراہتے ہوئے میئر حیدرآباد کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے میئر حیدرآباد کی ہدایت پر ربیع الاول کی مناسبت سے شہر میں کرائے جانے والے انتظامی کاموں پر بھی اطمینان کا اظہار کیا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مئیر کاشف علی شورو نے کہا کہ ربیع الاول امت مسلمہ کیلئے عقیدت واحترام اور انتہائی اہمیت کا حامل مہینہ ہے، اس مبارک ماہ میں ہی حضور انور سرور کونین حضرت محمدﷺ کو دنیا کو اندھیروں سے نکالنے کیلئے بھیجا گیا،انہوں نے کہا کہ آج کے اجلاس کا بنیادی مقصد سرکار دو عالم حضرت محمدﷺ کے جشن ولادت کو شایان شان طریقے سے منانا ہے اور اس ا ہم موقع پر تمام مکاتب فکر کے مابین مذہبی رواداری کو برقرار رکھنا ہے۔ 12 ربیع الاول کے دن دنیا بھر میں سرور کائنات رحمتہ اللعالمین کا جشن ولادت مبارک منایا جاتا ہے اور جشن عید میلاد کے تقدس کا خیال رکھنا اور اسکے انتظامات کرنا ہماری منصبی ہی نہیں بلکہ دینی زمہ داری بھی ہے،انہوں نے کہا کہ ہم نے ربیع الاول کی آمد کے ساتھ ہی مختلف مذہبی جماعتوں، میلادکمیٹیوں اور انجمنوں کی جانب سے نکالے جانے والے جلوسوں کی گذرگاہوں، میلاد کے مقامات، مساجد،مزارات اور امام بارگاہوں کے اطراف میں صفائی ستھرائی اور روشنی کے خصوصی انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے بلدیہ اعلیٰ کے متعلقہ شعبوں کو پہلے ہی متحرک کردیا ہے اور انشاء اللہ 12ربیع الاول سے قبل تمامتر انتظامات مکمل کر لئے جائیں گے اور آپ کی جانب سے پیش کردہ مسائل کو حل کیا جائے گا،ربیع الاول کے انتظامات کو مانیٹر کرنے اور انجمنوں کے ساتھ باہمی رابطہ کے حوالے سے میئر حیدرآباد نے ایک 3رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی جنھیں ربیع الاول کے تمامتر انتظامات کو یقینی بنانے کے احکامات دیئے گئے۔ اجلاس سے مختلف علما کرام اور انجمنوں کے عہدیداران نے بھی خطاب کیا۔

جواب دیں

Back to top button