وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت یونیورسٹی آف سوات کی سینیٹ کا 10 واں اجلاس منعقدہوا. صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی، محکمہ اعلیٰ تعلیم کے حکام اور سینیٹ کے دیگر اراکین نےشرکت کی۔اجلاس کو یونیورسٹی آف سوات کی سالانہ رپورٹ برائے سال 24-2023 پیش کی گئی۔ شرکاء کو سینیٹ کے گذشتہ اجلاسوں میں کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی. اجلاس میں یونیورسٹی آف سوات اسٹیٹیوٹس 2024 کے مسودے پر غور و حوض کے بعد اسے متلعقہ کمیٹی کو ریفر کردیا گیا۔ اجلاس میں یونیورسٹی آف سوات کے لیے اسٹریٹیجک پلان 30-2024 بھی پیش کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ کی مذکورہ پلان کو مزید بہتر بنانے کیلئے محکمہ اعلیٰ تعلیم میں قائم ٹاسک فورس کو بھیجنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ کی اعلیٰ تعلیمی اداروں میں دی جانے والی اسکالرشپس میں تمام سرکاری یونیورسٹیوں کے تمام شعبوں کی شمولیت یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔ صوبائی حکومت نے اسکالرشپس فنڈ میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے جس کا مقصد زیادہ سے زیادہ طلبہ کو سکالرشپس فراہم کرنا ہے، سرکاری جامعات میں ان شعبوں پر زیادہ سرمایہ کاری کی جائے جن میں طلبہ کے داخلوں کا رحجان زیادہ ہے، سرکاری جامعات میں ان مضامین اور شعبوں کو فروع دیا جائے جن کی مارکیٹ ڈیمانڈ زیادہ ہے۔علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کے احساس روزگار پروگرام تحت کاروباری قرضوں میں یونیورسٹی گریجویٹس کے لئے کوٹہ مختص کیا جائے، یونیورسٹی گریجویٹس صوبائی حکومت کے اس اسکیم سے بہتر انداز میں استفادہ کر سکتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کی متعلقہ حکام کو سوات یونیورسٹی میں ہوٹل منیجمنٹ کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے بھی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ وزیر اعلیٰ کی آئندہ مالی سال کے بجٹ میں صوبے کی 10 جامعات میں فٹسال کی سہولت فراہم کرنے کے لیے منصوبے تجویز کرنے کی ہدایت،
وزیر اعلیٰ نے یونیورسٹی آف سوات میں گیسٹ ہاوس، آڈیٹوریم اور گرلز ہاسٹلز میں انڈور جمنازیم کی تعمیر کے لئے اقدامات کی ہدایت بھی کی۔ وائس چانسلر کی جانب سے سینیٹ اجلاس کو یونیورسٹی آف سوات کی گذشتہ تین سالوں کی کارکردگی پر بھی بریفنگ دی گئی۔ جس کے مطابق یونیورسٹی آف سوات میں اس وقت 9059 طلبہ بی ایس پروگرام میں زیر تعلیم ہیں. ایم فل اور ایم ایس پروگرام میں 756 جبکہ پی ایچ ڈی پروگرام میں 315 سکالرز زیر تعلیم ہیں. اسی طرح یونیورسٹی آف سوات کے ساتھ افیلیٹڈ کالجز میں 18 ہزار سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں.ٹائمز ہائیر ایجوکیشن رینکنگ میں یونیورسٹی آف سوات کا صوبے میں دسواں نمبر ہے، یونیورسٹی آف سوات کے مختلف قومی اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ روابط قائم کے گئے ہیں۔






