صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کا حلقے کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ حلقہ عمائدین اور لیگی کارکنان نے صوبائی وزیر کو مسائل سے آگاہ کیا۔ سائلین کی فوری داد رسی کیلئے وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے موقع پر احکامات جاری کیے ۔ صوبائی وزیر بلال یاسین کا کہنا تھا کہ یونین کونسل کی سطح پر مسائل کا بروقت تدارک اولین ترجیح ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبہ بھر میں واسا سے متعلقہ مسائل کے تدارک کیلئے اربوں روپے کا تاریخی بجٹ دیا یے۔ صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ گلی محلے کی سطح پر بیک وقت ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا گیا ہے۔رواں مالی سال میں جاری ترقیاتی کاموں کو مکمل کرنے کیلئے ہر ممکن وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں۔ بلال یاسین کا مزید کہنا تھا کہ اندرون لاہور کے حسن کی بحالی اور سہولتوں میں اضافے سے علاقے کی ساکھ بحال ہوگی۔اربوں روپے کی خطیر رقم سے بنائے گئے انڈر واٹر سٹوریج ٹینکس کی تعداد میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔ آئندہ مون سون سیزن سے قبل نکاسی آب کے انتظامات میں واضح بہتری آئے گی۔
Read Next
1 گھنٹہ ago
*وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا لاہور میں محرم الحرام کی مناسبت سے سکیورٹی و انتظامی امور کا جائزہ*
1 گھنٹہ ago
وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی حلقے میں ہفتہ وار کھلی کچہری اور لیگی کارکنان سے خطاب
2 دن ago
*وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر واسا اداروں کی آپریشنل استعداد بڑھانے کیلئے جدید مکینیکل گاڑیوں کی فراہمی*
3 دن ago
باغات اور گرین بیلٹس کی نگرانی کے لیے جدید ڈیجیٹل ڈیش بورڈ متعارف
3 دن ago






